پی ایس ایل کو ن جیتے گا۔۔شا ہد آفر ید ی کا اہم انکشاف

Jun 10, 2021 | 20:18:PM
پی ایس ایل کو ن جیتے گا۔۔شا ہد آفر ید ی کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بو م بو م شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیتے ہوئے اہم بات بتا دی اور جس پر سو شل میڈیا صا رفین بھی خو ب محظو ظ ہو ئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے سوال میں شاہد آفریدی سے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کی لالہ پی ایس ایل کون جیتے گا ؟جس پر شاہد آفرید ی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ ‘جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے ، جیت آخر کرکٹ کی ہی ہو گی۔
اسی سوال و جواب میں شاہد آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیئریئر کامشکل ترین بولر بھی قرار دیا۔ایک صارف نے شاہد آفریدی سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ ”ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے “شاہدآفریدی نے بتایا میری صبح ساڑھے پانچ بجے ہوتی ہے۔ ایک سو ال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ مجھے پو ری امید ہے کہ میں اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خا ن نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔۔دلچسپ تبصرے