پاکستان نے ایک اور سپاٹ کارگو کم بولی پر خرید لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو سب سے کم بولی کی منظوری پر خرید لیا۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے لیے بڈز کھول دیں۔ 15 سے 16 جولائی کی ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے 3بولیاں موصول ہوئیں، سب سےکم بولی 18.23ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آئی۔
پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگو کے لیے سب سے کم بولی کو منظور کر لیا گیا، باقی دو بولیاں 18.59ڈالر اور 18.72ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا ز شریف کا ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین