حفیظ سنٹر میں ریسکیو آپریشن،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین

Jul 10, 2025 | 23:12:PM
حفیظ سنٹر میں ریسکیو آپریشن،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
کیپشن: حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن کرنے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے نہ صرف فائر کو کنٹرول کیا بلکہ اس میں لگنے والی آگ کو پلازہ میں پھیلنے سے روکا۔

 فائر اینڈ ریسکیو سروس 1122 کو دوپہر تقریبآ ایک بجے فائر کال موصول ہوئی تو ریسکیو 1122 کی قریبی گاڑیوں نے 7 منٹ سے بھی کم وقت میں ریسپانس کرتے ہوئے فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ 

آپریشن کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید فائیر فائٹر ٹیم اور فائیر ٹینڈر کوطلب کیا گیا،20 سے زائد ایمرجنسی وہیکل اور 100 سے زائد ریسکیور نے بھرپور جہدوجہد سے آگ پہ قابو پایا۔

اس فائر ایمرجنسی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ بہترین آپریشن سے ریسکیو نے حفیظ سنٹر کو محفوظ بنایا، آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے کی۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ؛مسلح افراد نے 2بسوں سے 9مسافروں کو اغوا کرلیا