وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے روس، آسٹریلیا اور عوامی جمہوریہ لاؤہم منصب کی الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ،آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ سینیٹر پینی وونگ اور عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیرِ خارجہ، معالی تھونگساوان فومویہانے نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی،ملاقات32ویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی،دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
دریں اثنانائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آسیان ریجنل فورم اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ سینیٹر پینی وونگ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!فائرنگ سےبڑی سیاسی جماعت کے رہنما شہید
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ کو دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل قرار دیا گیا،دونوں جانب سے دو طرفہ تجارت اس وقت 1.186 ارب ڈالر ہے،فریقین نے دو طرفہ تجارت میں اضافے، تعلیمی شراکت داریوں کے فروغ اور اعلیٰ سطحی سیاسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔یہ ایک مثبت اور مستقبل بَین ملاقات تھی۔
مزید براں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیرِ خارجہ، معالی تھونگساوان فومویہانے سے ملاقات کی،دونوں راہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے جاری معاملات کا جائزہ لیا،انہوں نے تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں ریکارڈ مون سون بارش،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اہم بیان جاری کردیا