لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارش، ڈی جی پی ڈی ایم اے کااہم بیان جاری

Jul 10, 2025 | 20:37:PM
لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارش، ڈی جی پی ڈی ایم اے کااہم بیان جاری
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ مون سون بارش ہوئی۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ لاہور میں 180 ملی میٹر بارش ہوئی،7 گھنٹے کی مسلسل بارش میں کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا،لاہور شہر کی تمام بڑی شاہراہیں انڈر پاسز اور دیگر ولنرایبل مقامات سے نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔واسا سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ فیلڈ میں موجود اور نکاسی آب کو یقینی بنا رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا ۔لاہور گجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا ملتان ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔واسا ریسکیو اورضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری سمیت عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر ،ٹوکن ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 36 شہری جاں بحق اور 96 زخمی ہوئے ۔ مون سون بارشوں کے باعث 42 مکانات متاثر اور 4 مویشی ہلاک ہوئے ۔

عرفان علی کاٹھیا کاکہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیز کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔شہریوں سے التماس ہے کہ پرانے کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں ۔

ان کاکہناتھا کہ خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی ۔ بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری