خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

Jul 10, 2025 | 18:43:PM
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
کیپشن: خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، آئمہ حرمین، دیگر اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔

اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔

شرکاء نے نوافل ادا کیے اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں شہید