ہرجانہ کیس؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور 

Jul 10, 2025 | 18:34:PM
ہرجانہ کیس؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور 
کیپشن: شہبازشریف، عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف10ارب ہرجانہ کیس میں لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی۔

 عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، وزیراعظم نے لیگل نوٹس کو دعوے کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنا نے کی استدعاکی تھی۔

 وزیراعظم پر جرح کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا  نے اعتراض  کیا تھا،وکیل نے کہاکہ  وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس نہیں بھجوایا ،  لیگل نوٹس بھجوائے بغیر دعویٰ قابل سماعت نہیں۔

یادرہے کہ وزیراعظم نے پانامالیگز پر 10 ارب کی پیشکش کے الزام پر پانی پی ٹی آئی کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں شہید