پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jul 10, 2022 | 11:29:AM
پیٹرول منصوعات،وزیراعلیٰ حمزہ شباز،وزیراعظم شہباز،خوشخبری
کیپشن: عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہوا ہے: حمزہ شہباز/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی خوشخبری دینگے۔

 وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا، سابق حکومت کے چار برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست کے فیصلے کس ملک میں ہو رہے ہیں ؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی، مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے، آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا، میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹے کا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی، اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے پانچ کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہوا ہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف آنیوالے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دینگے۔

 وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو، اس نے اپنے دور میں لوٹ کسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔