ترک اداکاراینگن التان کے ساتھ فراڈکرنے والےملزم کاشف ضمیرکو بڑا جھٹکا

Jul 10, 2021 | 21:03:PM
ترک اداکاراینگن التان کے ساتھ فراڈکرنے والےملزم کاشف ضمیرکو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )ترک اداکاراینگن التان کے ساتھ فراڈکرنے والےملزم کاشف ضمیرکی ضمانت خارج کردی گئی ہے ۔

نجی ٹی و ی کی رپو رٹ کے  مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت عدم پیروی کی وجہ سے خارج کی گئی ہے۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر پرمشہور ترک سیریل’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاراینگن التان کوپاکستان بلاکرفراڈکرنے کاالزام ہے۔اس کے علا وہ بھی ملزم پر مختلف قسم کے مبینہ فرا ڈ بازی کے مقدمات ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے ایک ، ایک لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کی ستائی جنت مرزا نے ایسا کام کردیا کہ سب دنگ رہ گئے