اسلام آباد تشدد کیس کا پانچواں ملزم عدالت میں پیش

Jul 10, 2021 | 15:13:PM
اسلام آباد تشدد کیس کا پانچواں ملزم عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور برہنہ کرنےکے واقعے میں ملوث پانچویں ملزم بلال مروت کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کر دیا گیا
 تفصیلات کے مطابق ملزم کے منہ کو ڈھانپ کر پیش کیا گیاکیس کا تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوا عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیااس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم ویڈیو میں نظر نہیں آیا کیا،آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا ۔اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعیوں سےشناخت کروانی ہیں، کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے نام لیا،عثمان مرزا نے بلال مروت کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ظلم کی انتہا!!!سوتیلی ماں نے گیارہ سالہ بچی کو اغوا کرا دیا