ظلم کی انتہا!!!سوتیلی ماں نے گیارہ سالہ بچی کو اغوا کرا دیا

Jul 10, 2021 | 13:50:PM
ظلم کی انتہا!!!سوتیلی ماں نے گیارہ سالہ بچی کو اغوا کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوتیلی ماں نے گیارہ سالہ عطیہ کو اغوا کرا دیاملزم ثاقب اور ملزم عارف کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سوتیلی ماں اور دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ جنوبی چھاونی میں والد کی درخواست پرمقدمہ درج ہوا والد مقبول اور والدہ نگہت بھی عدالت میں پیش ہوئے مدعی کی جانب سے سید اے ار نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ اغوا ہونیوالی بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمہ صباء نے نفرت کی وجہ سے میر ی بچی کو اغوا کرایا  میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے مجھے انصاف دلایا جائے ۔ماں نگہت نے کہا ہے کہ  ملزمان کی تھانے سے بازیابی کیلئے درخواست دائر ہی گئی تھی پولیس نے ملزمان کو بلا گرفتاری تھانے میں رکھا ہوا ہے  جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزمان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے عدالت نے سوتیلی ماں اور دیگر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:      جہلم: ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچیوں کی پیدائش