پنجاب: امراض قلب کے مریضوں کیلئٖے خوشخبری،ہر ضلع میں جدید کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کا اعلان

Jan 10, 2026 | 12:33:PM
پنجاب: امراض قلب کے مریضوں کیلئٖے خوشخبری،ہر ضلع میں جدید کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیب جلد فعال کر دی جائیں گی۔

فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کیتھ لیبیں فنکشنل ہوں گی۔

کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر مریض کی جان بچائی جا سکے گی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ضلعی کارڈیالوجی سینٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کے لیے سپیشل پے پیکیج بھی متعارف کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف شرائط کے تحت پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پی سی ون کی منظوری لازمی قرار

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم جدید ترین کیتھ لیب عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کرے گی، ضلعی سطح پر کیتھ لیب بننے سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری اور بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا ۔

مریم نوازشریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔ جدید ترین کیتھ لیب میں علاج سے امراض قلب سے پیچیدگیوں کا بچاؤ کا بھی ممکن ہوگا۔