سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

Jan 10, 2024 | 23:26:PM
سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ رضا ربانی کے مطابق وہ صنم بھٹو،بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے،عدالت کی جانب سے زاہد ابراہیم کو بطور عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا،زاہد ابراہیم کے مطابق وہ ذوالفقار بھٹو کی نواسی فاطمہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے، خواجہ حارث کو بھی عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا، خواجہ حارث کے مطابق ان کے والد شریک ملزم مسعود محمود کے توہین عدالت کیس میں وکیل تھے، یہ عدالت خواجہ حارث کا نام بطور عدالتی معاون واپس لیتی ہے۔
عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ بتایا گیا کہ ایک اور عدالتی معاون صلاح الدین کی شادی مقتول نواب احمد خان کی پوتی سے ہوئی ہے، فریقین میں سے کسی نے صلاح الدین کے عدالتی معاون ہونے پر اعتراض نہیں کیا،عدالت نے ریفرنس کی سماعت کا آغاز عدالتی معاون مخدوم علی خان کے دلائل سے کیا،اگر کوئی عدالتی معاون یا وکیل شفیع الرحمان رپورٹ یا جیو ٹی وی کی فراہم کردہ ریکارڈنگ کی کاپی حاصل کرنا چاہے تو فراہم کی جائیں، آئندہ انتخابات کے پیش نظر اس عدالت کے سامنے اہم معاملات مقرر ہیں، یہ عدالت اس ریفرنس کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے،کیس کی مزید سماعت فروری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹر کو زیادتی کے جرم میں 8 سال قید کی سزا