عام انتخابات 2024، سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری، ن لیگ کی حکمتی عملی کیا؟ سلیم بخاری کے تہلکہ خیز انکشاف

Jan 10, 2024 | 00:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات 2024 کے لئے سیاسی جماعتوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری ہے، ایسے میں ن لیگ کی حکمتی عملی کیا ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ن لیگ کو فائدہ ہو گا یا نقصان؟ سلیم بخاری نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

عام انتخابات 2024 کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری ہے ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک بار پھر تجربہ کرنے جا رہی ہے جو انہوں نے اس سے پہلے 2022 کے ضمنی انتخابات میں کیا اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دیئے تھے، ایسا کرنے سے یہ ہوا کہ نہ تو کوئی کارنر میٹنگ ہوئی اور نہ ہی کوئی جلسہ ہوا اور نہ ہی لوگوں نے ووٹ دیئے، پی ٹی آئی نے ایسے حالات میں 15 سیٹیں نکال لیں اس پنجاب سے جس کو نواز شریف اور ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا تھا۔

اس بار بھی ایسا کرنے میں بہت زیادہ خطرہ ہے اور یہ سیاسی خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا۔ سینیئر صحافی سلیم بخاری کا مزید کیا کہنا ہے دیکھیے ویڈیو میں۔