لاک ووڈ نے سلمان خان کو لاک کرلیا۔۔۔ کیوں کہا  ’ویری نائس گائے‘۔۔کچھ تو دال میں کالا ہے

Jan 10, 2022 | 21:19:PM
لاک ووڈ ،سلمان خان ،اداکارہ
کیپشن: اداکارہ لاک ووڈ اور اداکار سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان کو ہمیشہ سے ہی بالی ووڈ میں آنے والی غیر ملکی حسینائیں پسند آتی رہی ہیں ۔ کترینہ کیف ہو یا یولیا ونتور ، سلمان خان کی گرل فرینڈز کی فہرست میں غیر ملکی حسینائیں ہمیشہ رہی ہیں ۔ حال ہی میں ایک اور غیر ملکی اداکارہ کا نام ان کی 'نئی گرل فرینڈ' کے طور پر خبروں میں آیا ہے ۔ یہ نام ادکارہ سامانتھا لاک ووڈ  کا ہے ، جنہیں سلمان کی نئی 'گرل فرینڈ'  کہا جارہا ہے ۔ اب اداکارہ نے خود سلمان سے رشتہ جڑنے پر کمنٹ کیا ہے ۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب روپورٹ کے مطابق یہ ساری خبریں تب سے اڑیں جب سمانتھا   کو سلمان خان نے 56 ویں یوم پیدائش کی پارٹی میں دیکھا گیا ۔ اداکارہ سامانتھا سلمان خان کے پنویل فارم ہاوس پر ہوئی پارٹی میں موجود تھیں ۔ اتنا ہی نہیں دونوں کو جے پور میں ہوئی ایک گرینڈ ویڈنگ میں بھی ساتھ دیکھا گیا ۔اور اب اپنے تازہ انٹرویو میں سامانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کو 'ویری نائس گائے' کہا ہے اور اپنے لنک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے ۔ بالی ووڈ ہنگامہ کو دئے انٹرویو میں سامانتھا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ کچھ زیادہ ہی باتیں کرتے ہیں ۔ جب کچھ بھی نہ ہو ، تب بھی لوگ کافی باتیں کرسکتے ہیں ۔ میں سلمان خان سے ملی ہوں اور وہ کافی اچھے انسان ہیں ۔ اب میرے پاس صرف اتنا ہی کہنے کیلئے ہے ۔ مجھے معلوم نہیں کہ آخر لوگوں کے دماغ میں اتنی ساری باتیں کہاں سے آرہی ہیں ۔ میں ان سے ( سلمان) ملی ، میں ریتک روشن سے ملی ، لیکن کسی نے میرے اور ریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔ تو مجھے معلوم نہیں یہ خبریں کہاں سے آئیں ، لیکن یہ سچ ہے کہ یہ سب صرف افواہ ہے ۔گزشتہ ماہ سامانتھا لاک ووڈ نے ریتک روشن سے خود کے ملنے کی تصویریں شیئر کی تھیں ۔ سلمان خان کی سالگرہ پارٹی کا حصہ بننے پر سمانتھا نے کہا کہ سچ کہوں تو میرے لئے یہاں ہر کوئی انجان ہے ، کیونکہ میں یہاں کسی کو نہیں جانتی ۔ میں سلمان خان کو جانتی ہوں اور ہماری ایک دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ دراصل وہ واحد سلیبریٹی ہیں ، جنہیں میں جانتی ہوں ۔ پھر میں دھیرے دھیرے لوگوں کو جاننے لگی ہوں کہ یہ ڈائریکٹر ہیں یا یہ ایکٹر ہیں یا پروڈیوسر ہیں ۔ تو اصل میں میں اس پارٹی میں صرف اچھے لوگوں کے ساتھ تھی ، بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ کون ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہتھوڑا گروپ امریکا میں۔۔ ویڈیو  دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے