ہتھوڑا گروپ امریکا میں۔۔ ویڈیو  دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے

Jan 10, 2022 | 19:48:PM
ڈکیت، گینگ، ارکان ،سنار، دوکان، لوٹ
کیپشن: ڈکیت گینگ کے ارکان سنار کی دوکان لوٹ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ڈکیتوں اور چوریوں کی وارداتوں کا ہونا ایک معمول ہے ، اور ان چوریوں اور ڈکیتوں میں ملوث افراد بڑی منصوبہ بندی اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بڑی مہارت سے اپنا کام انجام دے کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی بڑی چالاکی اور چابکدستی سے کئی گئی ایک واردات کی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

العریبہ ٹی وی کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی دیدہ دلیری سے امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں ایک نقاب پوش ڈکیت گینگ بڑی تیزی سے آیا اور اس نے کھلے عام خریداروں کے سامنے ڈکیتی کی واردات انجام دی۔گینگ ہتھوڑوں اور دیگر آلات کی مدد سے سنار کی دکان کے شیشے توڑ ے اور  جواہرات لے اڑے۔ واردات ایک منٹ میں مکمل کی گئی ۔ ملزموں نے چہروں کو ڈھانپنے کیلئےماسک پہن رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تابوت بند لاش نے گول کر دیا۔۔عجیب ویڈیو سامنے آ گئی