تابوت بند لاش نے گول کر دیا۔۔عجیب ویڈیو سامنے آ گئی 

Jan 10, 2022 | 18:54:PM
 تابوت ، بند، لاش، گول
کیپشن: تابوت بند لاش سے گول کروایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ہر روز  کوئی نہ کوئی نئی سے نئی ویڈیو یا تصاویر سامنے آتی ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگ اپنی مثبت یا منفی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اچھی ویڈیو اور تصویر خوب پذیرائی ملتی ہے اور لوگ اس کو خوب شئیر کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک منفرد اور عجیب انداز کی ویڈیو  ملک چلی سے سامنے آئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  چلی میں ایک فٹ بال پلئیر کی اچانک وفات کے بعد اس کے کلب نے تابوت میں موجود اس کی لاش سے ایک آخری گول کروایا۔ اس موقع پر ساتھی پلئیرز اور مداح بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے پسندیدہ پلئیر کے آخری گول پر بھرپور پذیرائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کا جھگڑا۔۔معصوم بچوں کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل