میاں بیوی کا جھگڑا۔۔معصوم بچوں کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل

Jan 10, 2022 | 16:27:PM
والدین ،سایہ ،بچوں، نعمت ،افسوسناک واقعہ، مصر ،  معمولی لڑائی، گھر ، اکیلا چھوڑ دیا، بھوک
کیپشن:  بچے کمرے میں بند ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) والدین کا سایہ بچوں کےلئے نعمت سے کم نہیں ،اگر والدین ہی ظالم بن جائیں تو بچے کہاں جائیں ،اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ مصر کے صوبے الدقہلیہ میں  پیش آیا جہاں  معمولی لڑائی کے بعد والدین نے اپنے دو جڑواں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ دیا جہاں وہ مسلسل دو روز تک بھوک سے چیخ و پکار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  مصر میں المنصورہ شہر کے ایک فلیٹ میں دو روز تک چیخ و پکار کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پڑوسیوں نے  سکیورٹی ادارے کو اطلاع دی ،سکیورٹی اہلکاروں نے پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ توڑ دیا جس پر انہیں گھر کے اندر دو بچے بے ہوش پڑے نظر آئے۔ بچوں کو جن کی عمریں دو سال سے زیادہ نہ تھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں بچے جڑواں ہیں۔ بچوں کا 33 سالہ باپ مزدوری کرتا ہے۔ اس شخص کی اپنی بیوی کے ساتھ تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ دونوں فلیٹ سے نکل گئے اور فلیٹ کو باہر سے تالا لگا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے نے بچوں کے باپ کو گرفتار کر لیا اور اس پر غفلت اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بچوں کی ماں کو بھی قصور وار ٹھہرادیا۔

سکیورٹی ادارے نے دونوں  بچوں کو دیکھ بھال کے لئے ان کی پھوپھی کے حوالے کر دیا۔
 یہ بھی پڑھیں: دھوپ میں بیٹھنا خواتین کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا