دھوپ میں بیٹھنا خواتین کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

Jan 10, 2022 | 11:05:AM
 سورج، کرنیں، وٹامن ڈی ،پیداوار ، دنیا،خواتین، بریسٹ کینسر، نیویارک ،تحقیق ،سرطان 
کیپشن:  خاتون دھوپ میں بیٹھی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سورج کی کرنیں وٹامن ڈی کی پیداوار بڑھاتی ہیں، دنیا بھر میں بالخصوص خواتین میں بریسٹ کینسر کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔  نیویارک  میں اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دھوپ سینکنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  جرنل آف ’کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بایومارکر اور پری وینشن جرنل‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دھوپ میں کچھ وقت گزارنے والی 307 اور اس سے دور رہنے والے 328 خواتین کی جلد میں کروما میٹر سے پیمائش کی گئی ہے۔ کرومامیٹر بتاتا ہے کہ جلد پر کتنی دھوپ پڑی ہے۔غیر ملکی ڈاکٹر جو فرائیڈن ہائیم نے کہا ہے کہ پورٹوریکو کی خواتین کی جلد مختلف رنگت کی ہوتی ہیں جس کا انحصار دھوپ سے ان کے سامنے پر ہوتا ہے۔ بعض شواہد کی بنا پر دھوپ اور بریسٹ کینسر کے درمیان حقائق سامنے آئے ہیں اور اب اس پر ایک چھوٹا مطالعہ کیا گیا ہے اوراس ضمن میں دلچسپ تحقیق پورٹوریکو میں کی گئی ہے جس سے سورج کی روشنی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ مرکزی تحقیق یونیورسٹی آف بفیلو، نیویارک نے کی ہے۔

اسی طرح پورٹوریکو میں سارا سال دھوپ پڑنے کی مقدار میں کوئی خاص کمی نہیں ہوتی اور اسی لئے یہ ملک تحقیق کا مرکز بنایا گیا ہے۔ ماہرین نے نوٹ کیا ہے کہ جن خواتین نے دھوپ میں سب سے زیادہ وقت گزارا ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ سب سے کم تھا۔ اس کی تصدیق ایسٹروجن ریسپٹر کی کیفیت سے معلوم ہوئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ خواتین دھوپ میں کچھ وقت گزارنے کی عادت اپنائیں اور اپنے رنگ سے فکرمند ہونے کی بجائے صحت کو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیںخطرناک وبا۔موسمی صورتحال۔۔ تعلیمی اداروں میں پھر چھٹیاں ہوں گی؟شفقت محمودنے بتا دیا