خطرناک وبا۔موسمی صورتحال۔۔ تعلیمی اداروں میں پھر چھٹیاں ہوں گی؟شفقت محمودنے بتا دیا

Jan 09, 2022 | 12:15:PM
وفاقی وزیرتعلیم ، شفقت محمود، تعلیمی ادارے، پھر بند، شفقت محمود ، موسمی ، چھٹیاں 
کیپشن: وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمودنےاپنے ایک بیان میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا عندیہ دے دیا، شفقت محمود نے اعلان کیا کہ اگر موسمی حالات  خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود نےوزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے کورونا وبا پھیلی ہے ہم نے سارے فیصلےبین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے تحت کئے ہیں اور اب بھی مل کر  کریں، ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں لیکن عمومی طور حالات مزید خراب نہ ہوں تو تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے۔اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ,  شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں  کو بند نہ کیا جائے،بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے
 وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو نیا نصاب لائے ہیں وہ کراس ون ٹو فائیو ہے، تاریخ اس میں آگے آئے گی جس میں عالم اسلام اور پاکستان کے ہیروز کا ضرور ذکر ہوگا۔

ایک سوال کا جواب پنجابی زبان میں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو نہیں روکا کہ آپ اپنی زبان میں پڑھائیں یا نہ،ہم نے صوبوں کو یہ کہا کہ نصاب جو کہ وہ سنگل نیشنل کریکولم کا یکساں ہے وہ اپنی صوبائی زبانی میں پڑھاناچاہتے ہیں تو اس میں کوئی دقت نہیں۔

یہ بھی  پڑھیں: مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں ۔۔ ماہرین نے وجہ بتا دیا