مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں ۔۔ ماہرین نے وجہ بتا دی

Jan 08, 2022 | 14:33:PM
مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں
کیپشن: مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ   مری میں برف کے طوفان سے گاڑیوں میں ہلاکتیں ہونے کی بڑی وجہ  ہائپو تھرمیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ جائے تو اسے ہائپو تھرمیا کہتے ہیں، ہائپوتھرمیا کی کیفیت انتہائی ٹھنڈی جگہ پر زیادہ دیر رکنے یا ٹھنڈے یخ پانی میں تیرنے سے پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 19 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب

ہائپوتھرمیا سے انسان کو دل کا دورہ اور گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں،ہائپو تھرمیا میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے انسان موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ اب تک  ہائپو تھرمیا  کے باعث مری میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے میں مزید بارش ۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
ریسکیو کی جانب سے ہلاک ہونے والےافراد کی فہرست جاری کردی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق لاہور ،گجرانوالہ ،اسلام آباد ،مردان اور کراچی سے ہے۔ گجرانوالہ سے 37 محمد اشفاق لاہور سے 31 سالہ معروف اشرف شامل ہیں۔