سمندری شیر کا مصروف شاہراہ پر مٹر گشت،شہریوں نے گاڑیاں روک دیں، ویڈیو وائرل

Jan 10, 2022 | 21:05:PM
امریکی شہریوں، مصروف شاہراہ، سمندری شیر،
کیپشن: سمندری شیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی شہریوں نے مصروف شاہراہ پر بھٹکنے والے سمندری شیر (سیل)کو تیز رفتار ٹریفک سے بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آئے واقعے کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دو ڈرائیوروں کو مصروف ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ سمندری شیر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما اسحاق ڈار سے متعلق الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

سمندری شیر کی مدد کرنے والے ایک ڈرائیور کو میڈیا کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کی مصروف شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک انہوں نے سڑک پر عجیب سی چیز دیکھی۔امریکی شہری نے کہا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ سمندری شیر اتنی مصروف شاہراہ پر کیسے پہنچ گیا۔امریکی شہریوں نے گاڑیاں روک کر سمندری شیر کو سڑک پار کروائی اور ٹریفک کو کنٹرول کیا تاکہ سمندری مخلوق کو کوئی اذیت نہ پہنچے۔سڑک پار ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے سمندری شیر کو ریسکیو کرکے بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ سمندری شیر کی معصومیت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ سمندری مخلوق گہرے زخم دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی شہزادی اور انکی بیٹی تین سال بعد جیل سے رہا