شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ ،بال بال بچ گئے

Jan 10, 2021 | 22:00:PM
شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ ،بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ شعیب ملک کی گاڑی کا حادثہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری سے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تاہم شعیب ملک حادثے میں بال بال بچ گئے۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں شریک تھے، تقریب سے واپسی پر انہوں نے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی جو بے قابو ہو کر سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ 
رپورٹ کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل ہی بابر اعظم اور محمد عامر، شعیب ملک کی سپورٹس کار کی تعریف کر رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شعیب ملک سے سپورٹس کار سے متعلق مذاق بھی کیا۔