این ٹی ڈی سی کاترسیلی نظام ملک بھرمیں بحال

Jan 10, 2021 | 18:56:PM
این ٹی ڈی سی کاترسیلی نظام ملک بھرمیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این ٹی ڈی سی کاترسیلی نظام ملک بھرمیں بحال ہو گیا،تمام 500کےوی اور220کےوی گرڈسٹیشنزاورٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے,500کے وی جامشورو،این کے آئی ٹرانسمیشن لائن سے کراچی کو بھی بجلی بحال ہو گئی.
ترجمان ایم ڈی این ٹی ڈی سی کاکہناہے کہ گدوسے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اوررحیم یارخان کوبھی بجلی کی سپلائی جاری ہے،ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہاکہ رات 12 بجے سے اب تک لاہور ڈیٹا سنٹر سے سسٹم بحالی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر نے جنرل منیجراین پی سی سی ، این ٹی ڈی سی نارتھ اور ساؤتھ کے جنرل منیجرز،افسران اور فیلڈ سٹاف کی ملک بھر میں این ٹی ڈی سی سسٹم بحال کرنے پر کاوشوں کو سراہا۔