وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقا ت

Feb 10, 2026 | 21:36:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقا ت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقا ت کی جس کے دوران امن و امان، سیکیورٹی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں پاکستان سپرلیگ کے میچز کرانے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا خیرمقد م کیا ۔

انھوں نے کہا کہ بطورگورنرمتعدد بار پی سی بی کے سامنے یہ معاملہ اُٹھا چکے ہیں،پی ایس ایل میچزکا انعقاد صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک بہترین اور مثبت اقدام ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور عوام کو نہ صرف کھیلوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر صوبے میں پائیدارامن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گی، ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل