کویتی قیادت کیساتھ اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ، پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری

Feb 10, 2026 | 15:11:PM
کویتی قیادت کیساتھ اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ، پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری کردیا ،  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس کا اجرا پاکستان اور کویت تعلقات میں  اہم موڑ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں،کویت کا سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا بہت اہم ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ  کویتی قیادت کے ساتھ اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،دونوں ممالک اپنے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کر رہے ہیں، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو ملکر عملی شکل دیں گے۔