ویڈیو :اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش

Feb 10, 2026 | 08:57:AM
ویڈیو :اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹلی میں ڈرامائی انداز سے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے روڈ پر کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی۔

ڈاکوؤں نے پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پارہے ہیں۔ 

اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

مزید پڑھیں:کراچی ، جعلی پسٹل سے ڈکیتیاں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

غیرملکی میڈیا کے مطابق سٹیٹ روڈ 613 پر پیش آئے اس واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور کئی افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین لوٹی نہ جاسکی۔ 

فرار کی کوشش کے دوران بھی ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔