کراچی ، جعلی پسٹل سے ڈکیتیاں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

Feb 09, 2026 | 18:35:PM
کراچی ، جعلی پسٹل سے ڈکیتیاں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی پسٹل سے ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزما ن کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ایس ایس پی کے مطابق پولیس ٹیم نے شاہ لطیف کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، کم عمری کے باوجود ملزمان شہریوں کو لوٹنے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث پائے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی پسٹل کے ذریعے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر قیمتی سامان لوٹتے تھے۔

ملزمان بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کو آسان ہدف بنا کر وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد جعلی پسٹل اور چھینی گئی رقم برآمدکر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف