صدر مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی, ایوان صدر اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ بھی موجود تھے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف