روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.05 روپے ے بڑھ کر 279.22 روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ کب ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر15 پیسے مہنگا ہوکر 280.99 روپے پر جا پہنچا ،جبکہ یورو 71 پیسے کمی سے 289.84 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 44 پیسے کمی سے 348.64 روپے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 76.53 روپے ،سعودی ریال بھی 3 پیسے بڑھ کر 74.78 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ،نوٹیفکیشن جاری