کیا زخمی حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کھیل پائیں گے ؟ قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی

Feb 10, 2025 | 12:27:PM
کیا زخمی حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کھیل پائیں گے ؟ قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔

دو روز قبل قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔

حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے، اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہے؟

پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں  کھچاؤ آیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔