مجھے بیوی سے ملنا ہے ،مردہ قیدی پوسٹ مارٹم سے قبل اچانک اٹھ کھڑا ہوا

Feb 10, 2022 | 21:50:PM
جیل، مردہ، قیدی ، جایا
کیپشن: جیل سے مردہ قیدی کو لے جایا جا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  یورپ کے ملک سپین   کی جیل میں ایک مردہ قرار دیا گیا قیدی پوسٹ مارٹم سے عین قبل اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا۔ڈاکٹر اور عملہ حیران رہ گیا ۔یہ شخص موت کے کیسے واپس آگیا یہ تو نہیں معلوم ہوسکا لیکن اس نے اٹھتے ہی اپنی بیوی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق29 سال کے ایک قیدی گونزیلو مونٹویو جمینیز   کو جیل میں رہتے ہوئے ہی مردہ قرار دیا گیا تھا ، لیکن جب  پوسٹ مارٹم کیلئے لےجایا گیا تو وہ وہاں یکدم اٹھ کھڑا ہوا۔مشہور اخبار ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق سال2018 میں لوٹ مار کے ایک کیس میں جیل گئے گونزیلو نامی قیدی  پر جیل انتظامیہ نے شک پڑنے پر اسکا چیک اپ تین الگ الگ ڈاکٹروں سے کرایا اور اسکو مردہ گھر تک لے جانے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا اور پھر ایک باڈی بیگ میں بھر کر آٹوپسی کیلئے بھیج دیا گیا ۔جب گونزیلو کے جسم کو باڈی بیگ میں رکھ کر لے جایا جارہا تھا تو عین اس وقت لوگوں کو اس کے اندر سے کچھ آواز آتی ہوئی سنائی دی اور تھوڑی دیر میں خراٹے کی آواز تیز ہونے لگی ۔حالانکہ اس سے قبل جیل میں  اس قیدی کو ایک ڈاکٹر نے چیک کیا تھا اور اسے کچھ نہ پتا چل سکا، اس کو مردہ قرار دئے جانے کے ایک گھنٹہ بعد فورینسک ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ، تاہم تیسرے ڈاکٹر کے پاس جانے پر انہیں کچھ عجیب محسوس ہوا  ایسے میں انہوں نے جسم کے کچھ حصے پر مارک کرکے اسے چیک ایپ کیلئے بھیج دیا ۔جیسے ہی قیدی کو آٹوپسی کیلئے کہا گیا ، وہ اچانک اٹھ کر چلنے لگا ۔مقامی رپورٹس کے مطابق پیتھلاجسٹ نے جب باڈی بیگ کو کھولا تو قیدی زندہ پایا گیا ، جس کے بعد اسکو فوری دوسرے ہسپتال لے جایا گیا ، تاکہ اصل صورتحال کا پتہ لگایا جاسکے ۔ اطلاعات کے مطابق قیدی نے ایک دن پہلے بیمار ہونے کی شکایت کی تھی اور اس کو آکسیجن کی کمی ہورہی تھی ۔ یہ شخص موت کے کیسے واپس آگیا یہ تو نہیں معلوم ہوسکا لیکن اس نے اٹھتے ہی اپنی بیوی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔

یہ بھی پڑھیں:  ’دیکھا جو چہرہ تیرا‘لاکھوں فالورز والی یہ حسینہ کون ؟، کیوں اور کیسے مشہور ہوئی ، حقیقت کیا ؟