حیدرآباد: ریٹائرڈ ایس پی کی گھر سے لاش برآمد
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ریٹائرڈ ایس پی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی موت گولی لگنے سے ہوئی، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راحت زیدی 4 ماہ قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدیدجھٹکے