جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدیدجھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں ایک بار پھر زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.5جبکہ گہرائی 57کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس ہونے پر عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف و ہراس میں باہر نکل آئے۔
یادرہے کہ چند دن پہلے بھی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں زلزلہ آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ