پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

Dec 10, 2025 | 15:51:PM
پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نےسرکاری وکیل کو مجاز افسر سے ہدایت لیکر 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

 جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،پتنگ بازی چائنہ میں ڈھائی ہزار سال پہلے شروع ہوئی ،پوری دنیا میں کائٹ فلائنگ ہوتی ہے مگر سیفٹی بہت ضروری ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چائنہ جاپان میں ڈور نہیں بنتی لوگ پیچے نہیں لگاتے ، جسٹس ملک محمد اویس کا سرکاری وکیل سے استفسارکیاآپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟
جسٹس ملک اویس خالد نے کہاکہ درخواست گزار کا مؤقف صرف یہ ہے کہ سیفٹی بہت ضروری ہے، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اسمبلی سیشن کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا ۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیاکہ آپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کا ذمہ دار کون ہے ؟

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 25 سال بعد بسنت بحال،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

وکیل درخواست گزارنے کہاکہ بسنت سے کئی قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوا ،عدالت بسنت آرڈیننس کالعدم قرار دے،پٹیشن کے حتمی فیصلے تک بسنت آرڈنینس پر عمل درآمد روکا جائے ۔