نوشہرہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Dec 10, 2022 | 10:55:AM
نوشہرہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مردان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے چاروں دہشتگرد، دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے تین کا تعلق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر جبکہ ایک کا افغانستان سے ہے۔