تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، آرمی چیف

Dec 10, 2021 | 22:20:PM
جنرل قمر جاوید باجوہ، سیالکوٹ، چونڈہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ اور گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مشقیں جوانوں کے اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں،جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوو¿ں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکول دوبارہ بند ہوں گے؟ وزیرتعلیم کا بڑااعلان
آرمی چیف نے سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا