بی ایس کی طالبہ جنس تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی

Dec 10, 2020 | 20:39:PM
بی ایس کی طالبہ جنس تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنمنٹ گرلز کالج نوشہرہ میں پڑھنے والی بی ایس کی طالبہ حرا نے جنس تبدیل کروا لی۔ حرا آٹھ بہنوں میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن تھی۔

تفصیلات کے مطابق چار ماہ پہلے ماہر جنسیات اور ماہر نفسیات نے بھی حرا کی جنسی تبدیلی کی تصدیق کر دی تھی۔ حرا کی اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال سے سرجری کروا دی گئی ہے۔جنس تبدیلی کے بعد حرا کا نام حسن شاہ رکھ دیا گیا ہے۔
حسن شاہ کے بڑے بھائی مسلم شاہ کا کہنا تھا کہ حرا میں لڑکوں والے اثرات دس سال کی عمر سے شروع ہو گئے تھے۔ اس کے کام کاج، بول چال لڑکوں والا تھا۔پہلے ہم دو بھائی مسلم شاہ اور ایاز شاہ تھے اللہ نے تیسرا بھائی دے دیا۔
 حرا سے حسن شاہ بننے پر اہلیان علاقہ و رشتہ داروں کا حسن شاہ کے گھر میں آمد اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہیں۔