مکی آرتھر نے سرفراز کو ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار د ے دیا

Dec 10, 2020 | 19:03:PM
 مکی آرتھر نے سرفراز کو ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار د ے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار دیدیا ہے۔ ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سر فرا ز دوسروں کی نسبت کہیں بڑے انسا ن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے گریم سمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے بہترین لیڈرز کے ساتھ کام کیا مگر سرفراز احمد میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں بھلے ہی ان کا انداز تحکمانہ ہوتا مگر جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے باقی کھلاڑیوں کے بھائی بن جاتے تھے، لوگ وہ دیکھتے جو فیلڈ میں رونما ہوتا مگر سرفراز کا ڈریسنگ روم والا پہلو نہیں دیکھتے جہاں پر وہ بہت مقبول لیڈر تھے، میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپتے ہوئے ٹی 20 ٹیم کا کپتان بابراعظم کو بنایا گیا تھا اور پھر تقریباً ایک سال بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کا تاج بابراعظم کے سر پر سجا دیا گیا ہے۔