ارطغرل ڈرامہ کے ہیرو انگین آلتان کی لاہور آمد

Dec 10, 2020 | 15:19:PM
ارطغرل ڈرامہ کے ہیرو انگین آلتان کی لاہور آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنیا بھر میں شہرت پانے والے  ترکی کے ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے معروف اداکار انگین آلتان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار انگین آلتان آج صبح لاہور پہنچے، ان کی آمد  کی اطلاع  ’پاکستان اِن ترکی‘ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی۔ٹویٹ میں اداکار انگین آلتان کی لاہور پہنچنے کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ’ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے کے لئے لاہور پہنچے ہیں۔

ٹویٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے‘ اور ہیش ٹیگ ’دورہ پاکستان‘ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی تُرکی کے اداکار انگین آلتان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں انگین آلتان کی پاکستان آمد سے متعلق اعلان کیا گیا تھا۔