بنوں: دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالقیوم وزیر)بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں دوفریقین کے درمیان تصادم دیوار کے تنازع پر پیش آیا ،دوطرفہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سائبر حملوں کاخطرہ نیشنل سرٹ نے39وزارتوں اوراداروں کو خط لکھ دیا
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی میت اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔