کشمیر پریمیئر لیگ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز میچ کا فاتح کون؟خبر آگئی

Aug 10, 2021 | 20:50:PM
کشمیر پریمیئر لیگ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز میچ کا فاتح کون؟خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔مظفر آباد ٹائیگرز نے 196رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا  کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مظفر آباد ٹائیگرز نے 196 رنز کے تعاقب میں اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر اوپننگ بلے باز تیمور سلطان چار رنز بناکر آؤٹ مہوگئے،تاہم ان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آئے ذیشان اشرف نے ٹورنارمنٹ کی پہلی سینچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ذیشان اشرف نے 62 گیندوں پر 107 رنز بنائے جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کوٹلی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے تھے۔کوٹلی لائنز کی جانب سے آصف علی 67اور سید عبداللہ رافع 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کے معروف ولن پراکا ش را ج دوران شو ٹنگ زخمی۔۔مدا حو ں سے بڑی اپیل کر دی