با لی وڈ کے معروف ولن پراکا ش را ج دوران شو ٹنگ زخمی۔۔مدا حو ں سے بڑی اپیل کر دی

Aug 10, 2021 | 20:24:PM
با لی وڈ کے معروف ولن پراکا ش را ج دوران شو ٹنگ زخمی۔۔مدا حو ں سے بڑی اپیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سنگھم سمیت درجنوں فلموں میں ادا   کا ری کرکے لا زوال شہرت حا صل کر نے والے بالی وڈ کے معروف ولن پرا کاش راج اپنی فلم ڈی 44 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراکاش راج ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے چنئی میں موجود تھے جہاں وہ شوٹنگ کے دوران زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہو ا کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔ پراکاش راج کو علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے جہاں مشہور آرتھو پیڈک سرجن ان کے ہاتھ کی سرجری کریں گے۔اس حوالے سے 56 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی۔

پراکاش راج نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک معمولی سا فریکچر ہوا ہے جس کا علاج کروانے کیلئے میں حیدرآباد جارہا ہوں۔ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، بس مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ