سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز

Aug 10, 2021 | 15:42:PM
سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سی ویو کے ساحل سے ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کے آپریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے ، آپریشن دو مراحل میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں جہاز کو ریت سے نکال کر چار میٹر گہرے پانی میں لے جایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں جہاز کو ٹو کرکے کراچی ہاربر تک لے جایا جائے گا۔آپریشن کا دوسرا مرحلہ ٹگ اور بارج کی مدد سے کل شروع ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق آپریشن کا دوسرا مرحلے کل مکمل کر لیا جائے گا جس میں دو ہیوی ٹگ بوٹ استعمال ہونگے،جہاز کو کامیابی سے نکالنے کی 80 فیصد سے زیادہ امکانات ہیں۔