پتنگ بازی سے متعلق کیس لاہورہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Apr 10, 2026 | 12:28:PM
  پتنگ بازی سے متعلق کیس لاہورہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق کیس 13 اپریل کو سماعت کے لیے مقررہوگیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کو طلب کر رکھا ہے،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کو بھی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کو ہلاک اور زخمی افراد کی رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا تھا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی سی اور ایس ایس پی کو طلب کیا تھا۔
جسٹس ملک محمد اویس خالدجوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خالی آسامیاں ختم ،چھوٹے ملازمین کے معاشی قتل عام کا پلان تیار

درخواست گزارکے مطابق بسنت تہوار ختم ہونے کے باوجود ابھی تک پتنگ بازی جاری ہے۔