پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

Apr 10, 2021 | 21:25:PM
 پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا کو ہرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

 تاہم 41 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 14 رنز بنا کر ولیم کو کیچ دے بیٹھے، ہینڈرکس نے وکٹ حاصل کی۔ اس دوران فخر زمان اور محمد رضوان نے چند جارحانہ شارٹس کھیلے، دونوں کے درمیان 33 گیندوں پر 45 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس کا اختتام تبریز شمسی نے کیا، فخر 27 سکور بنا کر کریز چھوڑ گئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 13، حیدر علی14، محمد نواز صفر، فہیم اشرف 30 رنز بنا کر آئوٹ  ہوئے۔ قومی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا۔ محمد رضوان 74 سکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ ہینڈرکس نے تین جبکہ تبریز شمسی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیف کی بیٹی کی عریاں لباس میں سٹیج پرفارمنس