ویڈیو بنانےکا جنون، نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ  گیا، پھر کیا ہوا؟

Sep 09, 2025 | 09:25:AM
ویڈیو بنانےکا جنون، نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ  گیا، پھر کیا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خطرناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ کر تیز رفتار ٹرین کے قریب سے گزرنے کے دوران انسٹاگرام ریل بنانے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں شدید بحث چھڑ گئی ہے اور اس طرح حرکت کو مضحکہ خیز قرار دیا اور اس نوجوان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان جان لیوا رسک لیتے ہوئے ٹریک پر لیٹا ہوا ہے اور موبائل کیمرے کے ذریعے اپنی ریل ریکارڈ کر رہا ہے۔

خوش قسمتی سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا، تاہم اس حرکت نے سوشل میڈیا پر غم و غصہ اور خدشات کو جنم دیا ہے, ویڈیو انسٹاگرام، ایکس اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔

یہ خوفناک واقعہ بھارت کے کسی گاؤں کے قریب بچھی ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:یو این اجلاس میں شرکت سے روکنے کے حربے، امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار

 بھارتی ماہرین اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے "ریلس اسٹنٹس" نہ صرف جان کیلئے خطرہ ہیں بلکہ ریل کی آمد و رفت میں بھی سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

اس واقعے کو دیکھ کر صارفین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے اس واقعے کو "انتہائی خطرناک" اور "غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا ہے۔

کچھ نے کہا کہ "چند سیکنڈ کی شہرت کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگانا نہایت افسوسناک ہے"، جبکہ دوسروں نے انتظامیہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔