ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی مار دی 

Sep 09, 2023 | 12:05:PM
کاہنہ میں ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی کوقتل کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کاہنہ میں ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ نے آشنا جابر کے ساتھ مل کر بیٹی انعم کو قتل کیا۔ ملزمان نے انعم کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزمہ آسیہ کو حراست میں لے لیا لیکن ملزم جابر موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا: آصف علی زرداری

پولیس کی جانب سے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔