ملک ہے تو ہم سب ہیں، سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے: آصف علی زرداری

Sep 09, 2023 | 11:53:AM
ملک ہے تو ہم سب ہیں، سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے: آصف علی زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ، نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبوں کو جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے،ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ،  سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، متعددافراد گرفتار، 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد