صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس

Apr 11, 2024 | 15:41:PM
 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔آصف علی زرداری نے حادثے کے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں کاحملہ، متعدد زخمی

واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔